تحریک لبیک سے معاہدہ، حکومت نے خصوصی کمیٹی بنا دی

Tehreek-e-Labbaik Pakistan

Tehreek-e-Labbaik Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلیے حکومت نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ خصوصی کمیٹی تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کو قرارداد کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کیلیے پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10 فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت 20 اپریل تک حکومت فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پراحتجاجا ً پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔