عارضی نا اہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نااہل شخص اہل ہو جاتا ہے: افتخار چوہدری

 Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عارضی نا اہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نااہل شخص اہل ہو جاتا ہے۔

نمائندہ جیونیوز نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق سوال کیا تھا۔

اس کا جواب دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عارضی نااہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ شخص اہل ہو جاتا ہے۔

واضح رہےکہ پیپلزپارٹی کے دور میں وزیراعظم رہنے والے یوسف رضا گیلانی کو اس وقت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نااہل قرار دیا تھا اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جن کے کاغذات پر پی ٹی آئی کے امیدوار نے اعتراض کیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔