انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نعیم ارشد انتقال کر گئے

Naeem Arshad

Naeem Arshad

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نعیم ارشد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق جج نعیم ارشد کو گاڑی چلاتے ہوئے راولپنڈی میں دل کا دورہ پڑا اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔

نعیم ارشد کا تعلق ملتان سے تھا جہاں وہ 10 سال وکالت کرنے کے بعد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج بنے اور 16 اکتوبر 2014کو سیشن جج کے عہدہ پر ترقی ملی۔

نعیم ارشد 2019 سے بہاولپور میں جج انسداد دہشتگردی کورٹ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

جج نعیم ارشد کے انتقال پر ان کے ساتھی سمیت انسداد دہشتگردی عدالت کے ججز نے اظہار تعزیت کیا ہے۔