تھیٹر کے ذریعے آلودگی کے خلاف عوامی شعور کو اُجاگر کیا گیا تقریب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر نسرین میمن اور دیگر کا خطاب

COMUNITY THETER DEVCON

COMUNITY THETER DEVCON

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آلودگی معاشرے کے لئے ذہر قاتل ہے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے اور عوام دوست ماحول کے قیام اور عوامی شعور کی بیداری کے لئے ڈیو کون کے زیر اہتمام بلدیہ عالیہ کورنگی اور واحد اسپورٹس کے اشتراک سے کورنگی UC23میں “کمیونٹی اسٹریٹ تھیٹر”کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے معروف سیاسی،سماجی شخصیات کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات ،کھلاڑیوں کے علاوہ عوام خصوصاً خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی “کمیونٹی اسٹریٹ تھیٹر”میں آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے تھیٹر کے ذریعے عوامی شعور کو بیدار کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ھوالے سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے DevConکا اقدام قابل تقلید ہے ہمیں معاشرے میں سدھار لانے کے لئے عوامی شعور کو بیدار کرنا ہوگا تاکہ عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے ہم آلودگی کا خاتمہ یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ اپنے معاشرے کو بہتر بنا سکتے ہیں ،تقریب سے ڈیو کون کی پروجیکٹ ڈائریکٹر نسرین میمن ،سوشل آرگنائزر یارمحمد جمالی ،اسد الغازی اور مس ہدیٰ ،اسپورٹس مین اعجاز احمد قریشی ،فیضان باقر نقوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،محمد حسنین تبسم ،قمر السلام پیارے اور دیگر موجود تھے محمد سلیم خمیسانی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آلودگی کے کاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں کوڑا کرکٹ اور کچرا مقررہ مقامات میں ڈالنا ہوگا ،درخت اور پودوں کی حفاظت اور اس کی آبیاری کو یقینی بنا نا ہوگا اس موقع پر DevConکی پروجیکٹ ڈائریکٹر نسرین میمن نے کہاکہ ہماری تنظیم ڈیو کون عوام کے اشتراک سے معاشرے میں بہتری لانے کے لئے مختلف پروجیکٹ پر کام کررہی ہے آج کی اس کمیونٹی اسٹریٹ تھیٹر کا مقصد آلودگی کے خلاف عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے انشا اللہ ہم عوام کے تعاون سے اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر