الحمرا میں 17 روزہ ”چلڈرن تھیٹر ورکشاپ” جاری

Children's Theater Workshop

Children’s Theater Workshop

لاہور : لاہور آرٹس کونسل الحمرا علم و ادب کا گہوارہ ہے، الحمرا اپنی تہذیب و تمدن ، احسن ثقافتی اقدار اور فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کو اپنی شب وروز کی کاوش سے فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔یہاں نوجوان نسل کو قومی ادب و ثقافت کے مختلف پہلوئوں کی نئی جہتوں سے آگاہی مل رہی ہے۔ یہ ادارہ دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔الحمرا آرٹس کونسل کی معیاری پروگرامنگ فنون کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور معاشرہ کو شدت پسندی اور عدم پرداشت کے رویوں سے نجات دلانے کا ذریعہ ہے۔اس حوالے سے گذشتہ ہفتے الحمرا میں بلا تعطل ادبی و ثقافتی سرگرمیا ں جاری رہیں جن میں اصلاحی ڈرامہ ”گمراہ” ،الحمرا آرٹ میوزیم میں ” آرٹسٹ ٹاک شو”،17روزہ ”چلڈرن تھیٹر ورکشاپ ”،الحمرا آرٹ گیلر میں اللہ کے مبارک ناموں پر مبنی نمائش” اللہ کے رنگ” کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں۔

الحمرا آرٹ کونسل فنون لطیفہ کے 18شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جہاں عالمی معیار کے اساتذہ کی زیر نگرانی الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جدید سہولیات سے لیس اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔500طلبہ و طالبات الحمر ا اکیڈمی آف پرفارم آرٹس کے مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں،اکیڈمی میں اداکاری ، ڈرامہ، رقص ، میوزک، آرٹ اور مجسمہ سازی میں شہرہ آفاق اساتذہ بچوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو آرٹ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی تاریخ، تہذیب و تمدن سے بھی روشناس کروایا جا رہاہے،سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان الحمرا اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد عملی میدان میں فن کی خدمت کر رہے ہیں،الحمرا کے ادب دوست ماحول میں آرٹ کی روایات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ،الحمرا اکیڈمی آف پرفارم آرٹس میں نظم و ضبط کی پابندی کرنے پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے۔الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے شعبے رقص میں زرین سلمان پناں، ہارمونیم میں استاد حسین بخش گلو، گلوکاری میں استاد عبد الرئوف ، گٹار میں سجاد طافو، بانسری میں نوشاد علی خان ، سٹار میں استاد محمد سلیم خان، اداکاری میں حسن عسکری اور قیصر جاوید،ڈرائینگ اور پینٹنگ میں امجد نعیم اور زرمینہ اسلیم ،مسجمہ سازی میں رضوان حیدر ،وائلن میں استاد کفایت حسین جبکہ اکیڈمی کے دوسرے تما م شعبوں میں منجھے ہوئے شہرہ آفاق اساتذہ بچوں کو سائنسی بنیادوں پر آرٹ کی تعلیم دینے میں مصروف عمل ہیں۔الحمرا انتظامیہ نے نوجوانوں کی سہولت کے پیش نظر الحمرا اکیڈ می آف پرفارمنگ آرٹس میں داخلہ کا عمل نہایت آسان اور سادہ بنایا ہوا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس ادارہ سے فیض یاب ہو سکیں ۔الحمرا اکیڈ می پرفارم آرٹس میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو عملی طور پر بھی الحمرا میں پبلک کے سامنے ”الحمر الائیو” میں پرفارم کروایا جاتا ہے جس سے نوجوانوں میں اعتماد پید ا ہوتا ہے۔واضح رہے لاہور آرٹس کونسل اپنے مال کمپلیکس کے ساتھ ساتھ کلچرل کمپکیلس پر بھی نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے آرٹ کے مختلف شعبوں میں اعلی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

الحمرا نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے باقاعدہ” آرٹسٹ ٹاک شو” کا انعقاد کررہا ہے جس میں کسی معروف آرٹسٹ کو مدعو کیا جاتا ہے جو اپنے زندگی بھر کے تجربات و مشاہدات کو نوجوان آرٹسٹوں کے ساتھ شیئرکرتا ہے جو ان نوجوانوں کی مستقبل کو روشن کرنے کا باعث بنتے ہیں۔اس مقصد کے پیش نظر لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ،الحمرا آرٹ میوزیم ،قدافی سٹیڈیم میں ”آرٹسٹ ٹاک شو ” کا انعقاد ہوا۔معروف آرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے آرٹسٹ ٹاک شو میں نوجوان مصوروں سے گفتگو کی۔انھوں نے کہا کہ اپنے دیکھنے ،سوچنے کے انداز کو احسن اقدار سے ہم آہنگ کرنا کامیاب آرٹسٹ بننے کی طرف پہلا قدم ہے،آرٹسٹ ہر شے کو ایک خاص انداز میں دیکھتا ہے،اسکا فوکس اور وژن مثالی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ آرٹ اور سائنس دونوں چھپی ہوئی چیزوں کو دریافت کرتی ہیں۔انھوں نے آرٹسٹ ٹاک شو میں سلائیڈ کی مدد سے نوجوان مصوروں کو دنیا بھر کے نامورآرٹسٹوں کے فن پارے دیکھائے گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ نوجوانوں مصوروں کو آرٹ کے شعبے میں قومی ترقی کے دھارے میں شامل ہونے کے لئے تیا ر کر رہے ہیں، آرٹسٹ ٹاک شو کا مقصد آج کے نوجوان آرٹسٹ کو آرٹ کی جدید تکنیک سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری، کیویٹر ہاجرہ محمودو دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے نشست کے آخر پر نوجوانوں کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔آرٹسٹ ٹاک شو میں لاہور کے کالجز او ریورسیٹیوں کے فائن آرٹ کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لاہور آرٹس کونسل کی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں عملی زندگی میں مثبت رویے اپنانے کی ترغیب دینے پر مبنی ڈرامہ ”گمراہ ” پیش کیا گیا۔ چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ ڈرامہ دیکھا۔اس موقع پر چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے کہا کہ نوجوانوں میں ایکٹنگ،ڈائریکشن میں مہارت قابل ستائش ہے،ہر کردار نے اپنے ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائی ، جس جگہ پر جو پیغام دیکھنے والوں تک پہچانے کی کوشش کی گئی اس میں ڈرامہ اداکار کامیاب رہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں تربیت کے فرائض سر انجام دئیے جا رہے ہیں،ڈرامہ کا موضوع بے حد متاثر کن تھا،نوجوانوں کو حالات کا مقابلہ کرنے کا درس دیا گیا،پیسہ کمانا کامیابی نہیں، اصل کامیابی اپنی احسن اقدار پر عمل پیرا ہونا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اعلی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے ہی ملک وقوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔ڈرامہ کے اختتام پر تما م کرداروں نے اپنا اپنا تعارف کروایا اور حاضرین سے داد سمیٹی۔ریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم نے اس تخلیقی و اصلاحی سرگرمی کے کامیاب انعقاد پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان کو پھول پیش کئے اور الحمرا کی اس کاوش کو سراہا۔

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام موسیقی کے پروگرام”دی نائٹ آف فیوژن ”میں معروف وائلن نواز استاد دلشاد حسین خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔نامور گلوکارعبد الرئوف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ استاد دلشاد حسین خان کے ساتھ مل کر نئی طرز کی موسیقی پیش کی جیسے عوام نے بے حد پسند کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہر علی خان نے استاد دلشاد خان کو انکی خدمات پر سوینیئر پیش کرتے ہوئے کہا کہاستاد دلشاد حسین خان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، موسیقی میں استاد دلشاد حسین خان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمرا عوام کو فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں اپنی اعلی اقدار سے روشناس کروا رہا ہے،الحمرا کے پلیٹ فارم معیاری پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔موسیقی کے اس شام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الحمرا میں جہاں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں وہاں آرٹ کے شعبے میں بچوں کی نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ آج کے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں آج ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہمارے لئے بے حد ضروری ہے۔ابتدائی تعلیم دنیا کا سب سے اہم کام ہے،حقیقت یہ ہے شروع کے چند برس میں بچوں کی اچھی تربیت انکے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور زندہ قوموں کا شیوہ بھی۔ اس حوالے سے الحمرا میں 17روزہ ”چلڈرن تھیٹر ورکشاپ ”کا انعقاد کروایا گیا۔ورکشا پ میں درجنوں کی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور ایکٹنگ کی تکنیک سیکھی،ورکشاپ کی ٹرینررخسانہ خان نے بچوں کو بڑی محنت سے سیکھایا۔

موسیقی کے پروگرام ،تھیٹر ورکشاپ،بچوں کیلئے پینٹنگ ورکشاپ ،نمائشیں،مشاعرے ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،آرٹسٹ ٹاک شوز،ادبی و ثقافتی کانفرنسیں،مکالمے کی نشستیں،گوشہ گیان،پنجاب بھرکی ثقافتی اقدار کے عکاس میلے گویا یہاں کے پروگرام فنون لطیفہ کے ہر شعبے کا احاطہ کئے ہوئے ہیں،ہر پروگرام میں لوگ اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں کہ تل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی ،کرسیاں پر ہوجاتی ہیں،لوگوں کوجہاں جگہ ملے کھڑے ہوجاتے ہیں،چند روز قبل الحمراء نے ملک کے نامور فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے50سالہ کامیاب کیریئر کی خوشی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کے دوران جتنے لوگ ہا ل کے اند ر تھے اتنے ہی لوگ ہال کے باہر تھے ۔یہ اس بات کا منہ بولتا ثابت ہے کہ موجود دورمیں بھی الحمراء لوگوں کو کسی طرح اپنی شب روز کی محنت سے معیار ی تفریح فراہم کرنا میں اپنا کردار داد کر رہا ہے۔ الحمراء کے شب وزور کے پروگرامز کی بددلت عالمی سطح پر بھی پاکستان کا وہ بیانیہ اپنے قدم جما رہا ہے جس کے حقیقت میں ہم امین ہے،ہم ایک پرامن قوم ہیں،اعلیٰ اقدار کے وارث ہیں،محبت و اخوت رکھنے والی تہذبیوں کے مالک ہیں ،دنیا کے امن میں ہمارا کر دار بنیادی ہے،بلکہ یہ کہا جائے تو بے جاء نہ ہوگا کہ ہمارے ادب وثقافت کی مرہون منت ہی دنیا امن کا گہوارہ ہے۔