رواں ہفتے ملک بھر میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

Heat

Heat

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مارچ کے وسط میں کراچی میں غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی، پارہ پیر کے روز 36 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 مارچ تک گرمی کی شدت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔