ٹوکیو پیرا لمپکس: پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی

 Haider Ali

Haider Ali

ٹوکیو (اصل میڈیا ڈیسک) ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔