ٹام کروز سے بہتر اداکار ہونے کا بیان کنگنا کو مہنگا پڑ گیا

Tom Cruise and Kangna Ranaut

Tom Cruise and Kangna Ranaut

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) ہالی ووڈ ایکشن ہرو ٹام کروز سے بہتر اداکار ہونے کے ٹوئٹ پر بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوٹ سوشل میڈیا پر طنز اور تضحیک کا نشانہ بن گئیں۔

متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بھارتی اداکار کنگنا رناوت نے اس بار بھی ایسا مضحکہ خیز بیان دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر طنز کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

کنگنا نے ٹوئٹ میں اپنی تصویر کے ساتھ اپنی ہی فلم کے ہالی ووڈ ہدایتکار نک پویل کی خبر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ لبرلز بہت پریشان ہیں۔ یہ دیکھیں فلم ’ بریو ہارٹ‘ سمیت ہالی ووڈ کی بہت سی ایکشن فلموں کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ جب ایکشن کی بات ہوتی ہے تو اُن کے نزیک میں ٹام کروز سے زیادہ بہتر ہوں۔

کنگنا نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اب تک میرے پاس کتنے آسکر ایوارڈز ہیں لیکن میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میریل اسٹریپ کے پاس کتنے نیشنل اور پدما شری ایوارڈز ہیں ؟ یقینا جواب ہوگا ایک بھی نہیں۔

کنگنا کے بیان پر بھارتی صارفین نے ان پر شدید تنقید کی۔ پَرانے کمار نے کنگنا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوٹنگ کے دوران نقلی گھوڑے پر بیٹھ کرایکشن سین کی عکس بندی کروا رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ہم لوگ آپ کے ایکشن دیکھ چکے ہیں۔ آپ واقعی ٹام کروز سے بہتر ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے آپ کو فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے۔