طورخم بارڈر کے قریب 250 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Torkham Border

Torkham Border

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق اے این ایف نے طورخم کے قریب گاڑی نمبر K2973 کو روک کر چیک کیا تو انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 250 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی منشیات میں 96 کلو چرس، 47 کلو گرام سے زائد آئس، 57 کلو گرام افیون، 51 کلو گرام بھنگ شامل تھی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی سے قیمتی پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اے این ایف نے نور الحق نامی ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔