دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

Pak Team

Pak Team

بارباڈوس (اصل میڈیا ڈیسک) دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا جہاں قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی گئی۔ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم انگلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف مدمقابل ہوگی
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔