دورہ پاکستان پر آئے آسٹریلوی کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں

Australian Team

Australian Team

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم میں شامل کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 سے دی گئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ روکنے کے لیے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کر چکا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے بھی دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اس کے علاوہ دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئیں جس کے پیش نظر نیوزی لینڈ نے پاکستان آکر میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

آسٹریلیا نے مکمل سکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا اور 24 سال بعد اپنی فل اسٹرینتھ ٹیم بھیجی جو پاکستان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔