سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے: میاں نواز شریف

Mian Nawaz Sharif

Mian Nawaz Sharif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے بر وقت مکمل کیا جائے، پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے بہت جلد نجات ملے جائے گی، ملک میں موٹروے تیزی سے بن رہی ہیں، ملتان سے سکھر موٹروے بن رہی ہے، بلوچستان میں بے پناہ ترقی ہو رہی ہے۔

کراچی حیدر آباد موٹروے تقریبا مکمل ہوچکی ہے، آئے دن بجلی کے نئے کارخانے کا افتاح ہو رہا ہے، ابتدائی 2 سال وسائل ڈھونڈنے بھی لگ گئے، 2013 میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی۔

ملک کے دیوالیہ ہونے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں ،سمجھ نہیں آتی کہاں کرپشن ہوئی ہے ،ہماری حکومت پر کرپشن کا ایک دھبہ بھی نہیں ہے۔