سانحہ کچھی کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا جاری

Protest

Protest

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) کچھی فائرنگ واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے لواحقین کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند کا شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ لواحقین ہائی کورٹ اور اسمبلی کے درمیان بیٹھے ہیں مگر حکومت کو کوئی احساس نہیں، ہم جانتے ہیں کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔

یار محمد رند نے کہا کہ ہم وزارت، نوکری یا حمایت نہیں بلکہ صرف انصاف مانگ رہے ہیں، قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مہلت ختم ہوگئی، جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔