سانحہ وادی نیلم تو سنو

سانحہ وادی نیلم تو سنو
غمزدہ اک کہانی تو سنو

کبھی کلسٹر بم کبھی گولے
کہیں آگ تو کہیں شعلے

کبھی ندی میں طغیانی ہے
کبھی گرتا تودہ برفانی ہے

نجانے یہ کیسی آفات ہیں
جو مٹا رہی کشمیری ہیں

ہر اک آنکھ وہاں اشکبار ھے
دکھ درد کی تصویر تاحال ھے

ہر گھر سے لاشیں اٹھائی گئ
لاکھوں کی محنت دفنائی گئ

میرے چمن کے ہر اک کونے میں
دکھ ‘درد و الم کے پہرے ہیں

کہیں خون کا دریا بہایا جاتا ھے
کہیں زخمیوں کو اٹھایا جاتا ھے

کس کی نظر لگی میرے چمن کو
کیوں اجاڑ دیا میرے وطن کو

الہی یہ کیسا امتحان آیا ھے
رحم کر تو میری یہ التجا ھے

Advocate Maryam Majeed Mughal

Advocate Maryam Majeed Mughal

ایڈووکیٹ مریم مجید مغل