ترکی: کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، تعداد 123 تک جا پہنچی

Turkey Coronavirus

Turkey Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 11 ہزار943 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 57 ہزار 756 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 542 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 2 ہزار 918 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 573 تک پہنچ گئی ہے۔