ترکی، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی

Turkey - Corona

Turkey – Corona

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 23 مریض جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 905 تک ہو گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں 41 ہزار316 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ایک ہزار 214 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

اسی دوران 1 ہزار 494 مریض روبہ صحت بھی ہوئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 516 تک ہو گئی۔