ترکی: کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کامیابی سے جاری

Turkey Corona Virus

Turkey Corona Virus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد کے جانی نقصان سے اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 97 ہو گئی ہے۔

اسی دورانیے میں 48 ہزار 309 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 356 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے ایک ہزار 413 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 595 تک پہنچ گئی ہے۔