ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد میں مسلسل کمی

Turkey - Coronavirus

Turkey – Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کویڈ-19 کے خلاف جدوجہد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 14مریض جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 5 ہزار 659تک ہو گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں 45 ہزار712 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 721 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ایک دن میں 996 مریض اسپتالوں سے فارغ کیے گئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 557 تک ہو گئی۔