ترکی، ایک دن میں 181 افراد کورونا سے شکست کھا گئے

Corona Vaccine

Corona Vaccine

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 181 مریض جان بحق ہو گئے۔ جس سے ملک بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 22 ہزار 631 تک ہو گیا۔

ایک دن میں 1 لاکھ 68 ہزار 289 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 9 ہزار 537 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

اسی دورانیہ میں 7 ہزار 902 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 90 ہزار 47 تک ہو گئی۔