ترکی، مہلک وائرس کورونا نے مزید 289 افراد کو موت کی نیند سلا دیا

Turkey Coronavirus

Turkey Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں مہلک وائرس کورونا نے ایک دن میں مزید 289 جانیں لے لیں جس سے ملک بھر میں مجموعی جانی نقصان 35 ہزار 320 تک ہو گیا۔

ایک دن میں 3 لاکھ 20 ہزار 78 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 ہزار 915 مریضوں کاتعین ہوا ، جبکہ 63 ہزار 82 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔

اسی دورانیہ میں 56 ہزار 510 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 91 ہزار550 ہو گئی۔