ترکی: حالیہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد بانوے

Turkey Coronavirus

Turkey Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 11 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 42 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 223 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 2 ہزار 561 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 663 تک پہنچ گئی ہے۔