ترکی: مزید 16 اموات کے بعد جانی نقصان کی کل تعداد 108 ہو گئی

Fakhruddin

Fakhruddin

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے مزید 16 اموات کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 108 ہو گئی ہے۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” 1704 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ 16 مریضوں کی اموات کے بعد جانی نقصان کی تعداد 108 اور مریضوں کی تعداد 7 ہزار 402 ہو گئی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک 55 ہزار 464 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ 7 ہزار 402 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو نکلے ہیں۔ جن میں سے 70 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔