ترک مسلح افواج دنیا کی گنی چنی چاق و چوبند افواج کی صف میں شامل ہے، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج نظم و ضبط ، صلاحیتوں اور عزم کے لحاظ سے دنیا چاق و چوبند فوج ہے۔

صدر ایردوان نے ایجین اور مشرقی بحیرہ روم میں براہ راست رابطے کے ذریعہ منعقدہ دینز کردو -2021 جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

فوجیوں کو مبارکباد اور ان کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترک مسلح افواج اپنے نظم و ضبط ، صلاحیتوں اور عزم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے چاق و چوبند فوجوں میں سے ایک ہے۔

اس نے مشرقی بحیرہ روم ، شام اور لیبیا میں ہونے والے عسکری آپریشنز میں اس خوبی کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔

خاصکر ہماری قوم اور قبرصی ترکوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے معاملے میں ترک بحری بیڑے نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔

تمام جنگی مشقوں میں ہم نے دوستوں کو اعتماد اور دشمن پر خوف طاری کیا ہے ” کا ذکر کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ ترک مسلح افواج کو غداروں سے پاک کرنے کے بعد سے اس کی کامیابیاں قابلِ ستائش ہیں۔‘‘

بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحیرہ ایجین اور مشرقی بحیرہ روم کی مشقوں کو کامیابی سے جاری رکھے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کرنے والے صدر نے بتایا کہ ’’مستقبل میں ترک مسلح افواج کو مزید طاتقور بنانے کے لیے حکومتی کوششیں جاری رہیں گی۔‘‘

وزیر قومی دفاع خلوصی آقار نے چیف آف جنرل اسٹاف ، جنرل یاشار گلر اور فورس کمانڈروں کے ہمراہ دینز کردو -2021 مشقوں کے منتخب واچ ڈے کی تقریب میں شرکت ہوئے مشقوں کا معائنہ کیا۔

تقریباً 25 ہزار فوجیو ں کی شراکت سے سر انجام پانے والی یہ مشقیں حکمت عملی کی سطح پر کاروائی کی تیاری کا مقصد رکھتی ہیں۔

یہ مشقیں کل مشرقی بحیرہ روم میں اپنے انجام کو پہنچیں گی۔