ترکی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: اینگیلا مرکل

 Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ کی طرف غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد میں ترکی مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

روزنامہ جیوڈٹسے الگمائنے نے، بیت المقدس میں قومی سلامتی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران، مرکل کے ترکی سے متعلق بیان کو شائع کیا ہے۔

ترکی سے متعلق سوال کے جواب میں مرکل نے کہا ہے کہ “آپ ترکی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، نیٹو کا رکن ملک ترکی، یورپ کی طرف غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترکی بڑے اہداف کا حامل ہے اور اس کے ساتھ باہمی تعلقات میں بہت سے مایوس کن پہلو موجود ہیں۔ بنیادی موضوعات میں اختلافات موجود ہوں تو بھی آپ کو عملی و مفید اتفاق رائے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کو جاری رکھنا چاہیے”۔