ترکی نے عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا

Imran Abbas

Imran Abbas

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی نے اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا جو مختلف ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

عمران عباس نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت ترکی اور اُن کی وزارت مذہبی امور نے مجھے خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں رواں ہفتے ترکش اداکاروں کے ہمراہ تنزانیہ سمیت مختلف افریقی ممالک کا دورہ کروں گا جہاں کھانے اور پینے کی اشیا سمیت ضروریات زندگی کی بنیادیں چیزیں وہاں کے مقامی افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔