ترکی: استنبول زلزلے سے لرز اٹھا، خوف کے مارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے

Turkey Earthquake

Turkey Earthquake

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 5.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں استنبول میں ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور خوف کے مارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق زلزلے کے بعد دارالحکومت استنبول میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

‘قندیلی آبزویٹری برائے موسمیات’ کے مطابق زلزلے کا مرکز بحیرہ مرمرہ کے جنوب میں سلیفیری کے مقام پرتھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام ایک بج کر 59 منٹ پرآیا۔ زلزلے کامرکز استنبول سے 70 کلو میٹر مغرب میں 12 اعشاریہ 6 کلو میٹر زیرزمین بتایا جاتا ہے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق استنبول میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 تھی جب کہ ترکی کے ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 8 بتائی گئی ہے۔