ترک قوم نے معدوم وسائل کے ساتھ سواس کنونشن میں اپنی آزادی کی داغ بیل ڈالی تھی، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہر طرح کے امکانات سے محرومیت کے دوران سواس کنونشن میں منظر عام پر آنے والے پختہ یقین و عزم کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے والی ترک ملت کی جنگِ آزادی فتح حاصل کرنے کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئی تھی۔

آزادی، پرچم اوروطن سے ہر گز پیچھے نہ ہٹنے کا دنیا بھر کے سامنے اعلان کرنے والی قرار دادوں کے حامل سواس کنونشن کے ترک قوم کے لیے تاریخی موڑ کی حیثیت رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ ’’ کہ ہر طرح کے امکانات سے محرومیت کے دوران سواس کنونشن میں منظر عام پر آنے والے پختہ یقین و عزم کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے والی ترک ملت نےجنگِ آزادی میں سرخرو ہونے میں کامیابی حاصل کی تھی، ہم بھی آج اپنے ہر قدم کو سواس کنونشن میں لیے گئے اور جمہوریہ ترکی کی بنیادوں کو تشکیل دینے والے فیصلوں سے وابستگی کے شعور سے اٹھا رہے ہیں۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ’’ تاریخی ، پر احتشام فتوحات سے سرشار ترک قوم اقتصادی و سیاسی خود مختاری میں ہر گز مراعات نہ دیتے ہوئے پر عزم طریقے سے اپنے سفر پر رواں دواں ہے، پیاری قوم کے پختہ ارادے کو ہر چیز پر بالا تر رکھتے ہوئے قومی سرحدوں کے اندر اپنی سرزمین کا بھر پور طریقے سے تحفظ کرتے ہوئے سال 2023 کے اہداف اور 2053 و 2071 کے پیش نظر کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر عظیم اور طاقتور ترکی کے قیام کی جانب ہماری پیش قدمی مصمم طریقے سے جاری و ساری ہے۔ سواس کنونشن کی 102 ویں سالانہ یاد کے موقع پر میں غازی مصطفی کمال سمیت ہمارے تمام تر جیالوں کو بڑے احترام و شکریے کے جذبات کے ساتھ یاد کرتا ہوں ، سواس کنونشن کی میزبانی کرنے والے تمام تر سواس کے مکینوں اور ترک عوام کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے سلامِ خلوص پیش کرتا ہوں۔ ‘‘