ترکی کا نیٹو میں رہنا ضروری ہے: جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں مزید فعال کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جرمن پارلیمان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یورپ فی الحال اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور جرمنی کو مزید ذمہ داریاں اٹھانا ہوں گی۔

جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایک مشکل نیٹو اتحادی ہے لیکن اسٹریٹیجک وجوہات کی بناء پر اس کا اس اتحاد میں رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی فرانسیسی صدر کے اس حالیہ بیان کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نیٹو اتحاد “دماغی لحاظ سے “مفلوج”ہو چکا ہے۔