مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اُٹھا دیا۔

اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے۔

افغانستان کے حوالے سے اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کے حقوق کےلیے بھی ترکی اپنی مہم جاری رکھے گا۔

اس سے قبل جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا عراق اور افغانستان سے نکلا نہیں، نکالا گیا ہے، کیپٹل ہل سے کابل تک ایک پیغام ہے کہ امریکاکی ساکھ نہیں رہی۔