حالیہ 19 سالوں میں ہم نے 600 بیراج تعمیر کئے ہیں: صدر ایردوان

 Recep Tayyip Erdoan

Recep Tayyip Erdoan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تمام جانداروں کی طرح انسانیت کے لئے بھی پانی ایک ناگزیر عنصر ہے۔ صرف زندگی کے لئے ہی نہیں اقتصادی ترقی کے لئے بھی پانی کا شمار ایسے عناصر میں ہوتا ہے کہ جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں “پہلی آبی شوریٰ کے آغاز اور پانی کی 363 تنصیبات کی اجتماعی افتتاحی تقریب” سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ آبی امور کی طرف سے تعمیر کی گئی ان 363 تنصیبات کے افتتاح سے اقتصادیات میں 427 ملین لیرا کے قریب آمدنی کا اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پانی زندگی کے لئے ہی نہیں اقتصادیات کے لئے بھی ناگزیر ہے ۔ اس ضرورت کی دائمی دستیابی کے لئے ضروری ہے کہ پانی کے اصراف سے پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے سال 2025 تک دنیا میں پانی کی قلت کی وجہ سے 700 ملین سے زائد انسانوں کے ہجرت پر مجبور ہوسکنے کے خطرے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ آبادی کے ساتھ ساتھ خوراک اور انرجی کی ضروریات سے جو موسمیاتی تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں وہ مستقبل میں زیادہ تباہ کن اثرات ظاہر کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ 19 سالوں میں ہم نے 600 کے قریب بیراجوں اور 8697 نئی تنصیبات کی تعمیر کی ہےجمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ یعنی 2023 تک ہم زیرِ زمین بیراجوں کی تعداد کو 157 تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اسمبلی میں پانی کے قانون پر غور کر رہے ہیں۔