ترکی، قطر اور روس کا علاقائی صورت حال پر غور

Mevlüt Çavuşoğlu

Mevlüt Çavuşoğlu

xترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی شام کی علاقائی سالمیت، شہریوں اور دہشت گرد تنظیموں کے تحفظ اور دفاع کے لئے اپنی جنگ کو جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ترکی ، روس – قطر سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اجلاس کے بعد شام میں جاری واقعات سے متعلق روس اور قطر سہ فریقی مشاورت کا عمل شروع کرنے سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا مقصد شام میں مستقل حل کے لئے کوششوں میں حصہ ڈالنا ہے، چاوش اولو نے کہا کہ انہوں نے اس مقصد کے لئے نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں اور شام میں انسانیت سوز صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چھ لاکھ شامی باشندے ملک سے باہر آباد ہیں جن میں سے ترکی میں 3٫4 ملین شامی باشندے ترکی میں آباد ہیں۔

“انہوں نے کہا کہ ترکی ، شام کی علاقائی سالمیت ، شہریوں اور دہشت گرد تنظیموں کے تحفظ اوردفاع کے لیے کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں 10 سالوں سے دہشت گردصورتِ حال کا نجائز فایدہ اٹھارہے تھے۔ اس صورتِ حال سے مےعلق اجلاس میں غور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کو جاری رکھا جائے گا۔

“انہوں نے کہا کہ ہم نے اگلی ملاقات ترکی میں کرنے پر اتفاق کیا۔ ہمارا مقصد شام میں دیرپا امن کا قیام ہے۔

دوسری طرف ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ “ترکی اور روس اور قطر نے شام میں علیحدگی پسندی کے خلاف لڑنے کے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔