ترکی کے ساتھ مہاجرین سے متعلق معاہدے کی تجدید ضروری، جرمن چانسلر

 Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی اور اٹلی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین پناہ گزینوں کے معاہدے کی تجدید کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جانا ضروری ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا اطالوی وزیراعظم ماریو دراگی سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد ہی ترکی سے حتمی مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ان دونوں رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ ترکی پر مہاجرین کا بوجھ بہت زیادہ ہے اور اس کی مالی مدد انتہائی لازمی ہے۔ گزشتہ روز جرمن وزیر خارجہ نے بھی ترکی کو مزید امدادی رقوم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے مزید مشاورت آئندہ ہفتے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ہو گی۔