ترکی خطے اور دنیا میں توازن قائم کرنے کی پوزیشن حاصل کر چکا ہے: صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اس وقت اپنے خطے اور دنیا میں توازن کا تعین کرنے کی پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کے چیئرمین ایردوان نے دوز جے، چورم، آماسیا ، بارتین اور قارا بیوک کے ضلعی اجلاسوں سے استنبول کے قصر ِ واحد الدین سے براہ رواست خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مزید آگے بڑھیں گے ، زیادہ خدمت کریں گے اور ہمیشہ بڑے منصوبے کا آغاز کرتے رہیں گے۔

انہوں نے ترکی کی سفارتکاری سے لے کر سلامتی تک کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقی کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ترکی خطے میں ہے اور دنیا کے توازن کا تعین کرنے کی والے ماالک کی پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور قانون میں جو اصلاحی اقدامات اٹھائیں گے اس کے بارے میں ہماری تیاریوں کو عام سے آگاہ کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید بنایدی اصلاحات کے لیے اتھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں کسی مناسب وقت میں عوام سے آگاہ کیا جائے گا۔