ترکی سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں: آرمینی وزیراعظم

Nikol Pashinyan

Nikol Pashinyan

یریوان (اصل میڈیا ڈیسک) آرمینی وزیر اعظم نکول پاسنیان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ترکی کے ساتھ خشکی کے اور ٹرینوں کےر استے تعلقات بحال کرنے کےلیے تیار ہے۔

پاشنیان نے دارالحکومت یریوان میں اس حوالے سے کہا کہ امکان ہے کہ ترکی اور آرمینیا کے درمیان تعلقات بحال ہو جائیں، ہم ترکی کے ساتھ خشکی اور ٹرینوں کے ذریعے تمواصلاتی نظام بحال کرنے کےلیے تیار ہیں جن میں مزید وسعت کی بھی گنجائش ہے۔

آرمینی وزیراعظم نے کہا ہے روس اس سلسلے میں تعاون کےلیے راضی ہے جبکہ یورپی یونین،فرانس اور امریکہ بھی اس صورت حال سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ بھارت اور چین بھی اس بارے میں گرم جوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پاشنیان نے کہا کہ علاقے میں شمال سے جنوب تک مواصلاتی راہداری کے قیام کےلیے ایران اور جارجیا کے ساتھ مذاکرات کافی مثبت رہے ہیں۔