ہم ترکی کا احترام کرتے ہیں اور ترکی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں: ماکرون

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ ہم ترکی کا احترام کرتے ہیں اور ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں۔

صدر امانوئیل ماکرون نےکورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔

پیغام میں انہوں نے مشرقی بحیرہ روم میں ممکنہ جھڑپ کے سدباب اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لئے موئثر ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کورسیکا میں منعقدہ یورپی یونین کے رکن جنوبی یورپی ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی یہ اپیل کی گئی ہے۔

ماکرون نے مزید کہا ہے کہ ہم ترکی کا احترام کرتے ہیں اور اس کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ہم یورپی ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں۔