ترکی کی اسپیشل فوج کا ایک دستہ متنازع علاقے ناگورنا کاراباخ میں داخل

Turkey Special Forces

Turkey Special Forces

آرمینیا (اصل میڈیا ڈیسک) آرمینیائی نیوز ایجنسی نے روسی وار گونزو اسٹیشن کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ترک اسپیشل فورسز کا ایک یونٹ متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ خطے میں واقع ھادروت نامی قصبے میں داخل ہوا تھا تاہم آرمینیا کی فوج نے اسے پسپا کر دیا تھا۔

آرمینیا کی پریس کے مطابق اس رپورٹر نےبتایا ترک اسپیشل فورسز نے کالی رنگ کی وردی پہن رکھی تھی اور ان کا ہدف ھادروت کے مقام پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے دعوے کی روشنی میں وہاں پر آذر بائیجان کا پرچم لہرانا تھا۔

آذربائیجان نے اعلان کیا کہ وہ فرانس کو غیر جانبدار فریق سمجھتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ آرمینیا کے ساتھ جاری تنازع میں مذاکرات کے لیے ترکی کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر علیوف نے کہا تھا کہ موجودہ جنگ بندی کی مدت قیدیوں کےتبادلے کےاختتام کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز آذربائیجان کے وزیر خارجہ سیہون بیراموف نے کہا تھا کہ ناگورنو قرباخ خطے کے تنازع میں جنگ بندی صرف اس عرصے کے دوران رہے گی جب ریڈ کراس کو لاشوں کے تبادلے کا بندوبست کرنا ہے۔