ترک شہری صرف ناگزیر حالات میں اسپتال جائیں: طیب ایردوآن

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ترک شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسپتالوں کا رخ صرف انتہائی ناگزیر حالت میں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وباء سےبچنے کا وحد راستہ یہ ہے کہ ہرشخص خود کو قرنطینہ میں منتقل کردے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرونا کی وباء کے علاج کے لیے اسپتالوں میں گنجائش اور طبی سہولیات اتنی نہیں کہ ہر مریض کا علاج کیا جاسکے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب ایردوآن نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے قومی فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ترکی میں 39 مقامات پر قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ترکی میں اب تک 168 افراد کرونا کی وباء سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوجا نے گذشتہ روز بتایا کہ 24 گھںٹوں کے دوران ملک میں مزید 37 افراد کرونا کی وباء سے ہلاک ہوئےہیں۔ جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز ترکی میں کرونا کے مزئد 1610 کیس سامنے آئے جس کے بعد مجموعی طور پرمتاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار 827 ہو گئی ہے۔