ترک صدر کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر سے ملاقت

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے دورے پر تشریف لانے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار سے ملاقات کی۔

ایرسن تاتار 27 تا 29 اپریل کو اقوام ِ متحدہ کی قیادت میں جنیوا میں منعقد ہونے والے قطرصی فریقین اور ضامن ممالک ترکی، یونان اور برطانیہ کی شراکت سے منعقد ہونے والے 5 +1 فارمیٹ کی غیر رسمی قبرص معاملے پر کانفرس سے قبل مذاکرات کی غرض سے ترکی آئے۔

وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے والے ایرسن تاتار نے ترک صدر ایردوان سے صدارتی کلیہ میں ملاقات کی۔