ترک سیٹ 5 کی تیاری میں ایلون مسک سے مشاورت جاری ہے: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ملک میں اموات کی کمی میرے لیے امید کا سہارا بن رہی ہیں۔

صدر نے اس بات کا اظہار استنبول میں اپنے بیان کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف تدابیر سے متعلق سائنسی کمیٹی کے بیانات اہمیت کے حامل ہیں۔ کورونا کی نئی قسم کے بعض واقعات ضرور سامنے آئے لیکن امید ہے کہ اس کے تدارک میں ہمیں کامیابی ملے گی ۔

صدر نے ایلون مسک سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہماری خلائی سرگرمیوں میں ایلون مسک کی کمپنی کا تعاون بھی شامل رہا ہے ،ہم ترک سیٹ 5 کی تیاری میں مصروف ہیں، میں ایک ماہر کو ایلون مسک سے رابطے میں رکھوں گا جو کہ ان معاملات میں مجھے مطلع کرتے رہیں گے۔