انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کا سفر تمام کر دیا

 India vs Pakistan

India vs Pakistan

پوچس فسٹروم (اصل میڈیا ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال نے شاندار 105 اور دیویانش سکسینا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے گئے اس اہم ایونٹ میں پاکستان کے کپتان روحیل نذیر نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال نے شاندار 105 اور دیویانش سکسینا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے— فوٹو: پی سی بی
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 43.1 اوورز میں صرف 172 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی 56 اور کپتان روحیل نذیر 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔

روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور گرین شرٹس کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 6 فروری کو بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم 9 فروری کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔