یو اے ای :کووِڈ-19 کے 626 نئے کیسوں کی تصدیق

Coronavirus UAE

Coronavirus UAE

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور سوموار کو وزارت صحت نے کووِڈ-19 کے 626 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

وزارتِ صحت نے نے بتایا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 928 مریض تن درست ہوگئے ہیں اور اب کل صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 81462 ہوگئی ہے۔

یو اے ای میں اب تک کرونا وائرس کے 92095 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ ان میں سے 413 افراد وفات پا چکے ہیں۔

یواے ای میں حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا اور گذشتہ ہفتے پہلی مرتبہ ایک ہزار سے زیادہ نئے یومیہ کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رہ نما ہدایات کی پاسداری نہیں کررہے ہیں۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ انسداد کرونا تدابیر کی پاسداری کریں،چہروں پر ماسک پہن کررکھیں ، سماجی میل جول میں مقررہ فاصلے کا خیال رکھیں۔

حکام نے تمام نجی اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے عملہ اور صارفین سے کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے قواعد وضوابط کی ہمہ وقت پاسداری کرائیں۔