یو اے ای: کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی حد عمر میں دو سال کی کمی

UAE Vaccine

UAE Vaccine

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کی حد عمر میں دو سال کی کمی کر دی ہے اور اب 16 سال کی عمر تک افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ پہلے ویکسین لگوانے کی حدعمر 18 سال تھی۔

یو اے ای میں شامل سات امارتوں میں تمام مکینوں اور شہریوں کو حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔ان میں چھے امارتوں میں چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی ساختہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔

البتہ امارت دبئی میں شہریوں اورمکینوں کوسائنو فارم کے علاوہ امریکی کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارشدہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔شہری اور مکین ان دونوں میں سے کوئی ایک ویکسین رضاکارانہ طورپر لگوا سکتے ہیں۔

یو اے ای نے اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 3453 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اب تک ملک میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 253261 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء امارت ابوظبی نے 17 جنوری سے اندرون ملک سے آنے والوں کے لیے نظرثانی شدہ قواعد وضوابط جاری کیے ہیں۔ان کے تحت پی سی آر کے منفی ٹیسٹ کے حامل شہری اور مکین 48 گھنٹے کے اندر ابو ظبی میں داخل ہوسکتے ہیں۔پہلے یہ دورانیہ 72 گھنٹے تھا۔