برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم

UK Coronavirus

UK Coronavirus

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے برطانیہ آنے والوں مسافروں کے لیے منفی کووڈٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لوکیٹر فارم کی شرائط اور مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق 18 مارچ صبح 4 بجے سے ہو گا۔