برطانیہ میں طوفان، 30000 گھر 5 روز سے بجلی سے محروم

UK Snowfall

UK Snowfall

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں برفباری اور طوفانی ہواؤں کے 5 روز بعد بھی 30000 گھر بجلی سے محروم ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شمالی علاقوں اوراسکاٹ لینڈ کے کچھ علاقوں میں ایک ہفتے قبل آنے والے طوفان کے بعد سے 30000 گھروں کوبجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ 30000 گھروں کو بجلی کی بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
برطانیہ میں برفانی طوفان اور ہواؤں سے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔