برطانیہ میں اومی کرون کا پھیلاؤ، سول ایوی ایشن کو نئی ہدایات جاری

UK Flights

UK Flights

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں جس میں برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کے ائیر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہدایات میں کہا گیا ہےکہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ائیر پورٹس پر تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں، برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کا پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جا رہے ہیں۔