برطانیہ، ہفتے میں دو بار مفت کووڈ ٹیسٹ کا اعلان

UK Corona Testing Program

UK Corona Testing Program

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی حکومت کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں کورونا ٹیسٹنگ پروگرام کو وسعت دے رہی ہے۔

بی بی سی ٹرکش نیوز کے مطابق 9 اپریل سے ملک میں ہر شخص ہفتے میں دو بار ریپیڈ کورونا ٹیسٹ کروا سکے گا۔

ریپڈ کورونا ٹیسٹ ٹیسٹ سنٹرز اور میڈیکل اسٹورز سے مفت حاصل کیا جاسکے گایا پھر آرڈر دینے پر ڈاک کے ذریعے بھی بھیجا جا سکے گا۔

اس خبر میں وزیر اعظم بورس جانسن کے بیان کو بھی جگہ دی گئی ہے جس میں انہوں نے کامیابی سے جاری ویکسین پروگرام کی بدولت لاک ڈاؤن میں نرمی لانے اور ان کوششوں کے رائیگاں نہ جانے کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کا عمل درآمد اہم ہونے کی وضاحت کی ہے۔

وزیر صحت میٹ ہان کوک کا کہنا ہے کہ ہر تین واقعات میں سے ایک میں کورونا کے اثرات کا مشاہدہ نہ ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کم مدت کے ٹیسٹ کے ذریعے وبا کے پھیلاؤ میں رکاوٹ اور ملک میں معمولات زندگی کی جانب لوٹنے میں معاونت ملے گی۔