یوکرین کی صورتحال عالمی امن کے لئے خطرہ ہے،اقوام متحدہ

Antonio Guterres

Antonio Guterres

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازع علاقوں کوتسلیم کرکے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین تنازع: امریکا کا روس پر پابندیوں کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے علاقے میں مزید فوج بھیجنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔ روس فوری طورمزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔فریقین بحران کوصبراورتحمل سے حل کریں۔

روس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا اوربرطانیہ روس کے جارحانہ اقدامات پراس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔