عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، شہباز گل

 Shahbaz Gul

Shahbaz Gul

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کو جلد امریکی ویزا جاری ہو جائے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم آفس نے ویزے کےتمام کوائف متعلقہ سفارتخانے بھجوا دیے ہیں، عمر شریف کے خاندان کے تعاون سے کوائف متعلقہ سفارتخانے بھجوائے گئے۔

شہباز گِل نے کہا کہ بہت جلد عمرشریف کو ویزا جاری ہوجائے گا، وزیراعظم آفس عمرشریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے،ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔