’انکل سرگم‘ سے شہرت پانے والے فنکار فاروق قیصر انتقال کر گئے

 Farooq Qaiser

Farooq Qaiser

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انکل سرگم کے کردار سے شہرت پانے والے معروف فنکار فاروق قیصر انتقال کر گئے۔

پاکستان کے نامور فنکار فاروق قیصر کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ نے دی، ان کے نواسے محمد نے اداکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی۔

اداکار فاروق قیصر پی ٹی وی کے معروف شو ’کلیاں‘ میں ’انکل سرگرم‘ کے کردار سے شہرت پائی، عوام آج بھی انہیں اسی نام سے یاد رکھتے ہیں۔