یونین کمیٹی 21 ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے گھر گھر ماسک، سنی ٹائزر اور صابن کی تقسیم

CHAIRMAN UC-21 DISTRICT KORANGI KARACHI

CHAIRMAN UC-21 DISTRICT KORANGI KARACHI

کراچی : یونین کمیٹی 21ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئر مین دین محمد نے اپنی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے اینٹی کرونا وائرس مہم کااپنی یوسی میں آغاز کررکھا ہے ،چیئر مین دین محمد نے اپنے یونین کمیٹی کے وارڈ کونسلرز کے ذریعے اپنی یوسی کے تجارتی مراکز ،عباد گاہوں اور علاقائی سطح پر گھر گھر عوام میں کورنا وائرس حفاظتی اقدامات کے تحت سرجیکل فیس ماسک ،سینی ٹائزر اور صابن تقسیم کرا یا چیئر مین دین محمد نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کرونا وائرس کے پھیلا ئو کو روک سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈائون کے دوران گھروں پر رہیں ،باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اپنی ہاتھوں کو صاف رکھنے کے لئے با ر بر سنی ٹائز یا ابن لوشن سے دھوئیں چیئر مین دین محمد نے کہاکہ یونین کمیٹی 21بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی کے ساتھ اینٹی کرونا وائرس مہم بھی جاری رکھے ہوئے انہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ ملکر اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کرونا وائرس کا مکمل خاتمہ کرینگے۔